ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے یوپی کے کئی افسران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا

بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے یوپی کے کئی افسران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا

Mon, 06 Feb 2017 23:38:31    S.O. News Service

نئی دہلی، 6/فروری(آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے اترپردیش میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ اسمبلی انتخابات کرانے کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست کے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی سینئر افسران کو ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کی قیادت میں بی جے پی کے ایک وفد نے پیر کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر کے یہ مطالبہ کیا۔وینکیا نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اتر پردیش میں افسران کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔وفد میں نرملا سیتارمن اور مختار عباس نقوی بھی شامل تھے۔پارٹی نے اتر پردیش کے چیف سکریٹری راہل بھٹناگر، پولیس ڈائریکٹر جنرل جاوید احمد کے علاوہ ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل اور رام پور، میرٹھ اور فیروز آباد کے ضلع مجسٹریٹ کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کا الزام ہے کہ یہ سبھی افسران ریاست میں حکمراں سماج وادی پارٹی کے عہدیدار کے طور پر کام کر رہے ہیں،ان کے رہتے ہوئے ریاست میں منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہے۔
 


Share: